ایشیا کپ فائنل، صاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ بنالیا

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی


ویب ڈیسک September 29, 2025
فوٹو کرک انفو

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ 

مقبول خبریں