لاہور: گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی ملزمہ گرفتار

ملزمہ نے تسلیم کر لیا کہ شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا


ویب ڈیسک September 29, 2025

لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم  نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔

لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمہ رضوانہ یاسیمن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے  بروقت کارروائی پر ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں