انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرس ووکس نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا


ویب ڈیسک September 29, 2025
کرس ووکس گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کے آخری روز زخمی بازو کے ساتھ بیٹنگ کرنے میدان میں اترے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

36 سالہ کرس ووکس نے ریٹائرمنٹ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ’وقت آ چکا ہے اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا درست وقت ہے۔‘

واضح رہے انگلش فاسٹ بولر آخری بار گشتہ ماہ بھارت کے خلاف میچ میں دکھائی دیے تھے جہاں وہ بازو کی انجری کے باوجود پٹی باندھ کر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تھے۔بھارت نے وہ میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔

انجری کے باعث وہ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم حصہ نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرس ووکس نے 62 ٹیسٹ میچز میں 192 وکٹیں حاصل کیں اور 25 سے زیادہ کی اوسط سے 2034 رنز اسکور کیے۔ ایک روزہ فارمیٹ میں 173 وکٹیں حاصل کیں اور 1524 رنز اسکور کیے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انہوں نے 147 رنز بنائے اور 31 وکٹیں حاصل کیں۔

مقبول خبریں