گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت کیلئے 18 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا

اراکین نے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ فلوٹیلا پہلے ہی تین مرتبہ حملوں کی زد میں آچکا ہے


ویب ڈیسک September 30, 2025

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب سمیت 18 اراکین کانگریس نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اراکین نے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ فلوٹیلا پہلے ہی تین مرتبہ حملوں کی زد میں آچکا ہے اور کسی بھی مزید حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جائے گا۔

راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے عوام بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں، اس لیے انسانی ہمدردی کے اس مشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ امریکا اپنے شہریوں کو غیر ملکی حملوں سے بچانے کا پابند ہے، اس لیے ضروری ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو بحفاظت غزہ پہنچایا جائے تاکہ انسانی ہمدردی کی یہ مہم کامیابی سے مکمل ہوسکے۔

The Global Sumud Flotilla is sailing to Gaza to deliver humanitarian aid to Palestinians who are being starved to death by the Israeli government. They must be fully protected. I’m leading a letter to the Trump Administration demanding safe passage and calling for an end to the… pic.twitter.com/VMeOjzviEP

— Congresswoman Rashida Tlaib (@RepRashida) September 29, 2025

 

مقبول خبریں