پاک فوج کے دستے فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کیلئے باجوڑ کی تحصیل ماموند پہنچ گئے

عوام کی جانب سے پاک فوج کی آمد پر والہانہ استقبال اور اظہار تشکر


ویب ڈیسک September 30, 2025

اسلام آباد:

پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔

پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔

پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے، زگئی ماموند میں  دو ماہ قبل مقامی لوگوں کے اصرار پر خوارج کے خلاف جرگے شروع ہوئے تھ۔

عوام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے خاتمے کے لیے  پاک فوج پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں