اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کرنے کے کیس میں مقتولہ ثانیہ بی بی کے شوہر عادل محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اسلام آباد کے علاقے کرپا میں تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کیا گیا تھا، مقتولہ خاتون نے مرنے سے پہلے پمز اسپتال میں اپنے ویڈیو بیان میں ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم خاتون کا سسر مستاب حسین پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سیشن کورٹ کا ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
مقتولہ خاتون ثانیہ بی بی کی فیملی کی جانب سے وکیل منیر احمد ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔