مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا؛ تصویر بنوانے کی ضد؛ ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ دُرگا پوجا کے لیے کاجول اور رانی مکرجی کے یہاں پہنچی تھیں


ویب ڈیسک October 01, 2025
عالیہ بھٹ نے محافظوں کو روک کر مداحوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں

عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔

زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔

عالیہ بھٹ کی یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے چار چاند لگادیئے تھے۔

عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔

جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بناکر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور اپنی جانب کھنچ کر تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

موقع کی نزاکت کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے محافظ نے مداح خاتون کو دور کرنا چاہا لیکن عالیہ مداح کی اس بے قابو لگاؤ پر مسکرا اُٹھیں اور محافظوں کو دور کردیا۔

جس کے بعد خاتون نے عالیہ بھٹ کو مزید نزدیک کرکے تصاویر بنوائیں جو خاتون کے بیٹے نے لیں اور اس طرح پورے خاندان نے سیلفی لی۔

عالیہ بھٹ کو اسی خندہ پیشانی اور خوش مزاجی کے باعث کوئین آف گریس بھی کہا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

مقبول خبریں