خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ

کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے، 5 مرلہ پلاٹ دیا جائے گا


اسٹاف رپورٹر October 02, 2025
کیا اسلام آباد پر دہشت گردوں کا حملہ ہونے والا ہے یا کوئی بیرونی طاقت حملہ کررہی ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر پولیس شہداء پیکیج 2025ء میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل کے مطابق کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے، کانسٹیبل و ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کو 5 مرلہ پلاٹ جبکہ اے ایس آئی، ایس آئی اور انسپکٹر کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا، ڈی ایس پی و اے ایس پی شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ 60 لاکھ روپے اور 10 مرلہ پلاٹ دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایس پی، ایس ایس پی، ڈی آئی جی، اے آئی جی اور آئی جی کے لواحقین کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اور ایک کنال پلاٹ ملے گا۔ ترجمان کے مطابق پولیس شہداء فنڈز 2017ء میں 1 کروڑ روپے تھے، 2025ء میں بڑھا کر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تک کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات پر شہداء کے لواحقین کو پلاٹ اور کیش پیکیج دیا جا رہا ہے، تقریب میں پانچ شہداء کے لواحقین کو پلاٹ الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیے گئے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پیکیج دیا گیا، تقریب میں اعلیٰ حکام اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

مقبول خبریں