بچوں کے لیے سالانہ ویکسینیشن مہمات میں ایچ پی وی ویکسین بھی شامل

آئندہ سال فروری سے ایمونائزیشن مہم پورا سال جاری رہے گی


ویب ڈیسک October 07, 2025

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کی ایمونائزیشن مہم میں سروائیکل کینسر کو بھی شامل کرلیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ اب ایمونائزیشن مہم 13 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہوگی۔ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین صرف 9 سال عمر کی بچیوں کو دی جائے گی۔ 

محکمہ ہیلتھ راولپنڈی نے بتایا کہ آئندہ سال فروری سے ایمونائزیشن مہم پورا سال جاری رہے گی۔ رواں سال 9 سے 14 سال عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین دی گئی۔

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 94 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ سروائیکل کینسر خواتین کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہے۔

ڈاکٹر احسان غنی نے بتایا کہ 9 سال کی عمر میں دی جانے والی ویکسین بچیوں کو مستقبل میں محفوظ بنائے گی۔ ایچ پی وی ویکسینیشن سے بانجھ پن کے پراپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایچ پی وی ویکسین کے کوئی سنگین سائیڈ ایفیکٹس نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معمولی بخار ہو سکتا ہے جو جلد ختم ہو جاتا ہے۔ والدین سے اپیل ہے 9 سالہ بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں۔ بچیوں کو سروائیکل کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے محفوظ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔

مقبول خبریں