اسلام آباد میں اے ٹی ایم کے اندر نوجوان مزاحمت پر قتل

واقعہ تھانہ نون کے علاقے گولڑہ موڑ چوک پر پیش آیا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا


نعیم اصغر October 07, 2025

اسلام آباد میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کے دوران نوجوان کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے گولڑہ موڑ چوک پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا،
ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے نوجوان پر فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملزمان موٹرسائیکل پر واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کردی۔

نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو ذاتی دشمنی بنا پر قتل کیا گیا۔

مقبول خبریں