کراچی، ڈیفنس پولیس کا قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے


فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں