شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری

واحد نشست کے لیے پی ٹی آئی، ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے 5 امیدواروں میدان میں


ویب ڈیسک October 10, 2025
فوٹو فائل

شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن  کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی  ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ ن لیگ کے تاج محمد آفریدی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مقبول خبریں