کراچی؛ ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب جبکہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا، عدالت


کورٹ رپورٹر October 11, 2025

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر شہری سے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔ 
 

عدالت نے ملزم عبید کو مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ ملزم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کیے۔ 

استغاثہ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے مدعی کو روکا۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل لیا اور فرار ہونے لگے۔ 

اسی اثنا میں پولیس وہاں پہنچ گئی اورملزم عبید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ جمشید ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

مقبول خبریں