ایک ہی وقت میں 17 عورتوں سے عشق لڑانے والا پادری پکڑا گیا

خواتین سے تعلقات اس وقت سامنے آئے جب ویٹیکن نے ان پر تحقیقات کا آغاز کیا


ویب ڈیسک October 15, 2025

پیرو کے ایک کیتھولک پادری سیرو لوپیز نے 17 خواتین کے ساتھ خفیہ تعلقات کا بھانڈا پھوٹ جانے پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

سیرو لوپیز جو پیرو کے جُلائی نامی علاقے میں بحیثیت پادری کے خدمات انجام دے رہے تھے کے خواتین سے تعلقات اس وقت سامنے آئے جب ویٹیکن نے ان پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

اس کیس میں ایک راہبہ اور ایک وکیل کی شمولیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے ویٹیکن کی توجہ مبذول کروائی اور تفتیش شروع کی گئی۔

بعد ازاں پادری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے پوپ لیو XIV نے قبول کیا۔ استعفیٰ دینے کا عمل تفتیش اور اس حوالے سے خبریں منظرِ عام پر آنے کے بعد ہوا۔

دوسری جانب پادری نے الزامات سے انکار کیا ہے اور انہیں بدنام کرنے والی ایک مہم قرار دینے کی کوشش کی ہے۔

مقبول خبریں