امریکا: باغبانی کے شوقین شخص نے انتہائی وزنی کدو اگانے کا مقابلہ جیت لیا

52 ویں عالمی چیمپئن شپ میں برینڈن ڈاسن نے 1064 کلو گرام کدو اگا کر چیمپئن شپ جیتی


ویب ڈیسک October 15, 2025

امریکا میں ایک باغبانی کے شوقین شخص نے انتہائی وزنی کدو اگا کر 2025 سیف وے ورلڈ چیمپئن شپ پمپکن وے آف جیت لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ہالف مون بے میں منعقد ہونے والے 52 ویں عالمی چیمپئن شپ میں شہر سانٹا روزا کے برینڈن ڈاسن نے 1064 کلو گرام (2346 پاؤنڈز) کدو اگا کر چیمپئن شپ جیت لی۔

برینڈن ڈاسن کو 9 ڈالر فی پاؤنڈ کے حساب سے 21 ہزار 114 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

مقبول خبریں