کالام میں دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خاتمے کیلئے جرگہ منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری رکھنے پر عمائدین نے اتفاق کیا۔
جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے کنارے تمام غیر قانونی تعمیرات ہٹائی جائیں گی، کالام میں 8 کنال 1 مرلہ زمین تجاوزات سے واگزار کرالی گئی جب کہ 17 میں سے 7 مقامات پر غیر قانونی تعمیرات مکمل طور پر مسمار کردی گئیں۔
کارروائیاں ڈپٹی کمشنر سلیم جان مروت کی زیر نگرانی ٹی ایم اے ، ایریگیشن و پولیس لیویز ودیگر کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، ازخود تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی سوات سلیم جان نے کہا کہ دریائے سوات کی قدرتی خوبصورتی و ماحولیاتی توازن کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر انسدادِ تجاوزات مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔