مذاکرات زیادہ پُرامید نہیں، طالبان حکومت ماضی میں بھی وعدوں سے مکر گئی تھی، اعزاز چودھری

پاکستان نے صبر کی انتہا کردی، طالبان کو کہتے 4 سال ہوگئے کہ ٹی ٹی پی کو روکیں، سابق سیکریٹری خارجہ، ایکسپریس سے گفتگو


ویب ڈیسک October 18, 2025

اسلام آباد:

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات پر زیادہ پُرامید نہیں ہوں، طالبان حکومت ماضی میں بھی اپنے وعدوں سے مکر گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبر کی انتہا کردی، 4 سال ہو گئے طالبان کو کہتے کہتے کہ ٹی ٹی پی کو روکیں، افغان رجیم جھوٹ نہ بولے یہ پاکستان کا داخلی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بات چیت کرنا اچھی بات ہے، مذاکرات اچھی بات لیکن میں مذاکرات سے زیادہ پُرامید نہیں ہوں، طالبان حکومت ماضی میں اپنے وعدوں سے مکر گئی تھی، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارے لوگوں کا خون بہائیں اور ہم چپ بیٹھے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ہم نے ہر قسم کی رعایتیں دی تھیں، اب ہم افغانستان کے لیے مزید کیا کریں؟ یہ اپنے آپ کو خود نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مقبول خبریں