امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں منشیات کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کی یہ پیداوار دراصل امریکا میں فروخت کے لیے کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کولمبیا نے منشیات کی پیداوار فوری طور پر بند نہ کی تو امریکا خود یہ کارروائی کرے گا، اور اس بار طریقہ "اچھا" نہیں ہوگا۔