لاہور: جناح اسپتال سے ملزمان نے شہری کی گاڑی چوری کرلی

متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرادی


سید مشرف شاہ October 21, 2025

لاہور:

جناح اسپتال سے نامعلوم ملزمان نے شہری کی گاڑی چوری کرلی۔

گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سعود بیوی کا چیک اپ کروانے جناح اسپتال آیا تھا، شہری نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد ٹوکن بھی حاصل کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاستا ہے کہ اصل مالک کے جانے کے بعد چور گاڑی کا لاک کھولتا ہے، پارکنگ پر کھڑا واچ مین اسے روک کر پرچی مانگتا ہے جس پر وہ کچھ دیر بحث کے بعد بغیر ٹوکن اور کاغذات دکھائے با آسانی گاڑی لیکر چلا جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں خیبر کار نمبر ایس ٹی جی 721 کو گیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شہری محمد سعود کا کہنا ہے کہ گاڑی پارکنگ عملے کی ملی بھگت سے چوری ہوئی۔

  متاثرہ شہری نے گاڑی چوری کے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرادی ہے جس میں بتایا گیا کہ پارکنگ ٹھیکیدار نے کار پارکنگ ٹوکن نمبر 17 جاری کیا، شلوار قمیض پہنا شخص با آسانی کار چوری کرکے لے گیا۔

مقبول خبریں