یوگنڈا میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، 63 ہلاک، درجنوں زخمی

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی


ویب ڈیسک October 22, 2025

یوگنڈا میں ہائی وے پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک اوور ٹیکنگ ہی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔

پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں اور سڑک کے اصولوں کی پابندی کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

 

مقبول خبریں