ٹیسٹ کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عامر جمال کی نومولود بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا


اسپورٹس ڈیسک October 22, 2025

قومی ٹیسٹ آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی۔

عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بابا اور مما آپ کو مس کریں گے‘۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عامر جمال کی نومولود بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے عامر جمال اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالٰی آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور توفیق عطا فرمائے۔

مقبول خبریں