جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

یکم جمادی الاول جمعہ 24 اکتوبر کو ہوگی، وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک October 23, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ترجمان مذہبی امور نے ملک میں جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوا۔

اس کے علاوہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے گئے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے بھی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق کمیٹی کو ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ملک میں یکم جمادی الاول جمعہ 24 اکتوبر کو ہو گی۔

مقبول خبریں