کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر October 25, 2025

سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رافیہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

مقبول خبریں