صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلیے اعتماد میں لیا

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا


ویب ڈیسک October 26, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

مسلم لیگ کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال جبکہ ممبران میں رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی۔

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنائی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے۔

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لانا چاہتی ہے لیکن ن لیگ نہ مانی تو پیپلز پارٹی 20 فارورڈ بلاک کے اراکین سے رابط کرے گی۔

مقبول خبریں