ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
سماعت کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کو حراست میں لیا گیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=52j_v15IZTI
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ سیکریٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منظور ججہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہادی علی چٹھہ کو فوری رہا کیا جائے، وکیل کی گرفتاری کا یہ اقدام وکلاء برادری کے وقار کے منافی ہے، وکیل کی گرفتاری قانون کی بالادستی کے اصولوں کے برخلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اپنے معزز رکن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔