پی ٹی آئی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ

صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی حکمت عملی تیار کی جائے گی


اسٹاف رپورٹر November 10, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں معنقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سینیٹر علی ظفر، نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں 27 ویں آئینی ترامیم پر مشاورت ہوئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی حکمت عملی تیار کی گئی اور جس میں تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں