بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک November 11, 2025
جب کوئی جسمانی طور پر فٹ نہیں رہتا اور کام کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو وہ کام چھوڑ دیتا ہے، پریم چوپڑا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اور معروف اداکار پریم چوپڑا کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پریم چوپڑا گزشتہ دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ ان کی حالت قابو میں ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی نگرانی کر رہی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کو امید ہے کہ اداکار کو جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں