انیقہ ذوالفقار نے اپنے ہونے والے شوہر کیلئے شرائط رکھ دیں

اس وقت سنگل ہوں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتی، اداکارہ


ویب ڈیسک November 14, 2025

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔

کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔

اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو خیال رکھنے والا، بردبار، غصے سے دور، خوبصورت اور اپنے شعبے میں جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے والا ہو۔ یہی وہ صفات ہیں جنہیں وہ اپنے مستقبل کے ساتھی میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

مقبول خبریں