کان کا میل صاف کرنے کیلیے ایئربڈز اور روئی انتہائی خطرناک، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ایئربڈز یا روئی کی وجہ سے قوت سماعت متاثر ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک November 17, 2025
فوٹو فائل

طبی ماہرین نے کان کا میل صاف کرنے کیلیے روئی یا ایئربڈز استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

عام طور پر کان کا میل صاف کرنے کیلیے ایئربڈز یا روئی کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم یہ بہت زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ کان کے درد یا انفکیشن کے 70 فیصد کیسز بھی اسی وجہ سے ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کان ایئربڈز یا روئی سے صاف کرنا ایک عادت ہے تاہم اس کی وجہ سے بہت ساری پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کان میں روئی یا پھر ایئربڈز داخل کرنے سے میل مزید اندر جاسکتا ہے جس کی وجہ سے انفیکشن، درد اور پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کے پردے کو نقصان پہنچنے سے قوت سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔

ماہرین طب نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کان میں میل زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشانی ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں یا پھر خصوصی آلے کا استعمال کریں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔

مقبول خبریں