بچی، لالی پاپ اور ڈاکو، وائرل ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی

وائرل ویڈیو پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا


ویب ڈیسک November 18, 2025

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔

تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ایک فیس بک پیج سے لی گئی ہے، جس پر یکساں اداکار اور بچے اس ہی قسم کی دیگر ویڈیوز اپ لوڈ کررہے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھی اسکرپٹڈ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس

 

فیکٹ چیک پوائنٹس:

  • ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔
  • کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔
  • یہ ویڈیو کسی حقیقی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ڈرامائی مواد کے طور پر بنائی گئی ہے۔
  • کئی صارفین نے بھی تبصرے میں اسے ’’ایکٹنگ‘‘ اور ’’شوٹنگ سین‘‘ قرار دیا ہے۔
  • اصل فیس بک پیج پر یہی اداکار مزید ویڈیوز پر پرفارم کرتے دکھائی دیے۔

یہ ویڈیو حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی ایک ڈرامائی ویڈیو ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز اور ریچ بڑھانا ہے۔
 

مقبول خبریں