فیس بک گروپس میں صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو اپنے حقیقی نام کے بجائے اپنی مرضی کا نک نیم اور اوتار استعمال کرنے کا موقع ملے گا


ویب ڈیسک November 23, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو اپنی شناخت چھپانے یا حقیقی نام کے بجائے اپنی مرضی کا نک نیم اور اوتار استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

اس نئے فیچر کے تحت، گروپ کے ارکان اب اپنی پوسٹس کو کسی بھی مخصوص نک نیم کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ فیچر گروپ کے ایڈمن کی اجازت سے فعال ہوں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے گروپ ایڈمنز کو اس کی اجازت دینی پڑے گی، اور بعض صورتوں میں انفرادی منظوری بھی درکار ہو گی۔ ایک بار اجازت مل جانے کے بعد، صارفین اپنے حقیقی نام یا نک نیم کے درمیان آزادانہ طور پر سوئچ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، نک نیم کو میٹا کے کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور ٹرمز آف سروس کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

نیا نک نیم منتخب کرتے وقت صارفین کو ایک خاص قسم کے اوتار کا بھی انتخاب کرنے کا موقع ملے گا، جس میں زیادہ تر ایسے تصاویر ہوں گی جن میں جانوروں کو چشمے پہنے ہوئے دکھایا جائے گا۔

مقبول خبریں