شردھا کپور حادثے کا شکار، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

حادثے کے بعد شردھا کپور نے کام جاری رکھنے پر اصرار کیا تاہم درد بڑھنے پر شوٹنگ روک دی گئی


ویب ڈیسک November 23, 2025

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طویل ڈانس سیکوینس ریکارڈ کرتے ہوئے شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

شردھا کپور نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہنے ہوئے تھیں جب ڈانس کے دوران انہوں نے غلطی سے پورا وزن ایک ہی پاؤں پر ڈال دیا جس کے باعث انکا توازن بگڑ گیا اور چوٹ لگ گئی۔

حادثے کے بعد ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے شوٹنگ روک دی لیکن شردھا نے اصرار کیا کہ کام جاری رکھا جائے۔ ممبئی واپسی پر انہوں نے مدھ آئی لینڈ میں کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی مکمل کیے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں بعد درد بڑھ گیا اور آخرکار یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنی پڑی۔

مقبول خبریں