پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

زوردار دھماکا صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فوٹیج


ویب ڈیسک November 24, 2025

پشاور:

ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں

واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

 

مقبول خبریں