صدر سے ملاقات کے بعد بھی ممدانی ٹرمپ کے فاشسٹ ہونے کے بیانیے پر قائم

ممدانی کے یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں


ویب ڈیسک November 24, 2025

شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے گرمجوش ملاقات کے باوجود ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

این بی سی نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے صدر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ بات ہے جو میں نے ماضی میں کہی ہے اور آج بھی کہتا ہوں۔

واضح رہے کہ ممدانی کے یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ملاقات میں کئی مہینوں کے باہمی الزام تراشیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے شہر کے مستقبل پر تعاون کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے میئر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ممدانی کو 100 فیصد کمیونسٹ پاگل کہا تھا جبکہ ممدانی نے کہا تھا کہ ٹرمپ جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں