حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سیکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیجا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2025

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاق کی سطح پر ایک سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتھارٹی ’اہم قومی انفراسٹرکچر‘ کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی اور ملک میں سائبر سکیورٹی کو نافذ کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سیکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔ اس کیلئے حکومت پیکا میں ترامیم تجویز کر رہی ہے۔

ان ترامیم میں ’ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے قیام کی تجویز ہے جو آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنے، جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

یہ اقدام ریاستی اداروں کے خلاف سائبر جرائم پر قابو پانے اور آن لائن مواد پر نگرانی بڑھانے کے ارادے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں