لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید

لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، محسن نقوی


ویب ڈیسک November 24, 2025

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی۔

لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی،  چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گا، لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں چار سال میں تین ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام کیے، پی سی بی نے لاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط شراکت داری جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مقبول خبریں