مومنہ اقبال کا سالگرہ پر سرپرائز، منگنی کی چہ مگوئیاں شروع

اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب گھر میں منعقد ہوئی جس میں ’کسی خاص‘ نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک November 26, 2025

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس چہرہ چھپا ہوا تھا۔

اس کے علاوہ مومنہ اقبال کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر فیملی کے ساتھ کسی خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Is Momina Iqbal Engaged

اداکارہ کی سالگرہ کا انعقاد اُن کی رہائش گاہ پر ہی ہوا، جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ مومنہ اقبال نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

انہوں نے تصاویر شیئر تو کیں مگر اُس خاص کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جس کی وجہ سے مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے۔

Is Momina Iqbal Engaged

مومنہ اقبال نے 2018 سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کی بنیاد پر اب تک کئی ڈرامے کرچکی ہیں۔

مقبول خبریں