وزیراعظم کا لندن میں طبی معائنہ، قیام بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں


ویب ڈیسک November 29, 2025
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے اور انہوں نے برطانیہ میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے، لوٹن ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور ن لیگ کی مقامی قیادت نے کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں میڈیکل چیک اپس ہوئے اور انہوں نے وہاں پر قیام ایک روز مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کو چار روزہ نجی دورہ مکمل کر کے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے۔

مقبول خبریں