گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کون سے رہے؟ فہرست جاری

چار ہفتوں تک حکرانی برقرار رکھنے کے بعد بالآخر ون پلس 15 جی نے اپنی پہلی پوزیشن کھو دی


ویب ڈیسک December 01, 2025

گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں چار ہفتوں تک حکرانی برقرار رکھنے کے بعد بالآخر ون پلس 15 جی نے اپنی پہلی پوزیشن کھو دی۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون پلس 15 فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹے، شیاؤمی 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17 ، سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مقبول خبریں