مچل اسٹارک کا وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان!

مچل اسٹارک نے ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کر کے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا


ویب ڈیسک December 04, 2025

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔

برسبین میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 418 ہوگئی جو کہ وسیم اکرم سے چار زیادہ ہے۔

اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹار کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم ان سے ابھی بھی بہت بہتر بولر ہیں۔ جہاں تک ان (اسٹارک) کا خیال ہے وہ (وسیم اکرم) لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کے سب سے بلند مقام پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے متعلق ایسی باتیں ہونا اچھا ہے لیکن وہ بس جلدی جلدی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرت ہیں۔

واضح رہے 418 وکٹوں کے ساتھ مچل اسٹارک اب کرکٹ کی تاریخ کے 15 ویں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بول بن گئے ہیں اور ان سے اوپر جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک (421 وکٹیں) موجود ہیں۔

مقبول خبریں