پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا


ویب ڈیسک December 05, 2025

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔

اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔

محمود قادر کے رکن قومی اسمبلی بننے کیوجہ سے نشست خالی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں