کارتک اور جانی ڈیپ کی تصویر وائرل؛ مداحوں نے کون سی دلچسپ فرمائش کردی؟

کارتک آریان نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کیساتھ مکالمے میں حصہ لیا


ویب ڈیسک December 09, 2025
کارتک آریان نے ریڈ سی فیسٹیول میں جانی ڈیپ سے ملاقات کی

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔

کارتک آریان جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ہمہ وقت جڑے رہتے ہیں اور اس باعث سب کی توجہ مرکز بھی رہتے ہیں۔

انھوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔

کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ
"Pirates of the Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba."

اس دلچسپ جملے کے ساتھ تصویر میں کارتک آریان، عالمی فلم نگری کی اس جادوئی شخصیت کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔

جانی ڈیپ کے ساتھ کارتک آریان کی یہ تصویر مداحوں کے لیے کسی بڑی فلمی سرپرائز سے کم ثابت نہیں ہوئی۔

مداحوں نے اس تصویر کو "سال کی بہترین سیلفی" قرار دیا جس میں دو الگ الگ فلم انڈسٹری کے اداکار ایک ہی فریم میں نظر آرہے ہیں۔

مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جانی ڈیپ کے ’جیک اسپیرو‘ اور کارتک آریان کے ’روح بابا‘ کا کراس اوور لازمی ہونا چاہیے۔

کئی صارفین نے مزاحیہ میمز بھی بنانا بھی شروع کر دیں اور کچھ نے تو کارتک کی بھول بھلیاں اور ڈیپ جانی کی پائریٹس آف دی کیریبیئن کو ملا کر نئی فلم بنانے کی فرمائش بھی کردی۔

یاد رہے کہ کارتک آریان نے ریڈ سی فیسٹیول کے ایک خصوصی سیشن میں بھی حصہ لیا جس میں انتھونی ہاپکنز، ادریس ایلبا، رض احمد، نکولس ہولٹ، ایڈگر رامیریز اور ڈیرن آرنوفسکی بھی شامل تھے۔

 

 

مقبول خبریں