سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی، گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مقبول خبریں