لاہور: لاکھوں روپےمالیت کے 62 موبائل فونز ریکور، اصل مالکان کے سپرد

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں


ویب ڈیسک December 10, 2025

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں لاکھوں روپے مالیت کے 62 موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے سپرد کردیے گئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، رواں ماہ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے 22لاکھ روپے مالیت کے 62 موبائل ریکور کیے گئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد ہونے والے موبائل فونز اصل مالکان کے سپرد کیے، ایس ایس پی  نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے،
 
موبائل فونز واپسی پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی محمد نوید کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ اب تک ای گیجٹ ایپ کے ذریعے تقریباً 9کروڑ روپے مالیت کے 35130 موبائلز  ریکور کر کے مالکان کے سپرد کیے گئے، شہری کسی بھی جرم سے متعلق اطلاع فوری طور پر پولیس کو ضرور دیں۔

مقبول خبریں