علامہ اقبال اور ملتان ائیر پورٹ پر دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر

مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز کے بارے میں مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 18, 2025

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملتان ائیر پورٹ پر دھند سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔ 

انڈور اور بیرون ممالک جانے والی پچیس سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ پی آئی اے سمیت ائیر بلیو ائیر سیال، امارات سعودی، ترکیہ کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ملتان ائیرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے پروازوں کی آمد و روانگی میں پانچ سے چھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

لاہور ائیر لائن نے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل پرواز کے بارے میں مکمل معلومات لیکر آنے کی ہدایت کر دی۔

مقبول خبریں