انڈر 19 ایشیا کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
میچ تاخیر سے شروع ہونے کے باعث 27 اوورز فی اننگ تک محدود کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل میچ 20 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے جس کا ٹاس کچھ دیر میں ہوگا اور میچ کا آغاز 3 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔