عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پاکستان پبلک ریسورسز فارانکلیوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ نے پاکستان پبلک ریسورسز فارانکلیوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کی منظوری دید ی ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں معاشی استحکام اور سروس ڈیلیوری کیلئے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق نیا پروگرام وفاق اور صوبہ سندھ میں اصلاحات میں مدد دے گاپروگرام کے تحت وفاق کو 60 کروڑ ڈالر، سندھ کو 10 کروڑ ڈالر ملیں گے،پروگرام سے ٹیکس نظام اور اخراجات میں بہتری آئے گی،ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔
فنڈز مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر ہی جاری کئے جائیں گے عالمی بینک کے مطابق پروگرام آئی ایم ایف اورنیشنل فسکل پیکٹ سیہم آہنگ ہے،تعلیم، صحت اورسماجی شعبیکیلئے وسائل میں اضافہ متوقع ہے، عالمی بینک پروگرام کیتحت مختلف مراحل میں 1.35 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔