بولڈ ڈانس مناظر کے ساتھ علی ظفر کا نیا البم ریلیز

نامور گلوکار یہ البم 15 سال بعد سامنے آیا ہے جس میں 12 گانے شامل ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2025

نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بولد ڈانس مناظر کے ساتھ اپنا چوتھا البم ’’روشنی‘‘ ریلیز کردیا۔

علی ظفر کا یہ البم 15 سال بعد سامنے آیا ہے جس میں 12 گانے شامل ہیں۔ البم میں السٹیر الون، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے، جس سے مختلف موسیقی کی دنیا کی آوازیں ایک منفرد اور مربوط ساؤنڈ میں سموئی گئی ہیں۔

البم کی ٹریک لسٹ میں رُکسانا، 5 اسٹار، ماماسیٹا (السٹیر الون کے ساتھ)، سانولی سلونی (السٹیر الون کے ساتھ)، روشنی، شدت، بے قراری سی، ڈھونڈتا ہوں، تیرے بن میں، چل دل میرے (طلحہ انجم کے ساتھ)، میرا پیار (ڈی جے شاہ رخ کے ساتھ) اور ظالم نظروں سے (علی حیدر کے ساتھ) شامل ہیں۔

اپنے آرٹسٹ نوٹ میں علی ظفر نے ’’روشنی‘‘ کو روشنی اور سائے، خود احتسابی اور جذباتی تضاد کا سفر قرار دیا ہے۔

البم کے ساتھ ہی گانے ’’رُکسانا‘‘ کی میوزک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جو لاس اینجلس میں فلمائی گئی اور صاف سینماٹک مناظر کے ساتھ گانے کی دلکش دھن کو اجاگر کرتی ہے۔

 

مقبول خبریں