سلمان خان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی

اداکار سہیل خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک December 21, 2025
فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سہیل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس ویڈیو میں انہیں ممبئی کے علاقے باندرہ کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکار کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ممبئی جیسے مصروف شہر میں موٹرسائیکل حادثات عام ہیں، کسی معروف اداکار کا بغیر ہیلمٹ سڑک پر نکلنا مایوس کن ہے اور یہ غلط مثال قائم کرتا ہے۔

شدید ردِعمل کے بعد 54 سالہ اداکار نے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ انسٹاگرام پر باقاعدہ معافی بھی مانگی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)

سہیل خان نے موٹرسائیکل پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مانتے ہیں کہ ان کا یہ عمل درست نہیں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ تمام بائیک سواروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہیلمٹ لازمی پہنیں۔ ان کے مطابق وہ بعض اوقات گھبراہٹ محسوس کرنے کی وجہ سے ہیلمٹ نہیں پہنتے، تاہم یہ کوئی جواز نہیں۔

سہیل خان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلانا ان کا بچپن سے شوق رہا ہے، جو پہلے بی ایم ایکس سائیکل سے شروع ہوا اور اب بائیکس تک پہنچ گیا ہے۔

اداکار نے مزید وضاحت کی کہ وہ عموماً رات کے وقت، کم ٹریفک میں اور آہستہ رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے ہیں، جبکہ ان کی گاڑی بھی ساتھ ہوتی ہے تاکہ خطرات کم ہوں۔

سہیل خان نے آئندہ ٹریفک قوانین کی پابندی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گھبراہٹ پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے اور ہیلمٹ پہنیں گے۔

انہوں نے ٹریفک پولیس سے بھی معذرت کی اور تمام قوانین پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں اداکار نے کہا کہ جو لوگ تکلیف کے باوجود ہمیشہ ہیلمٹ پہنتے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں، کیونکہ حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔

مقبول خبریں