سونے کی قیمت میں آج پھر ہوشربا اضافہ، نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 62ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 400ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک December 22, 2025
فوٹو فائل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 62ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 400ڈالر کی سطح کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 200روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 62ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 315روپے بڑھ کر 3لاکھ 96ہزار 400روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 218 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 205 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 187روپے کے اضافے سے 6 ہزار 177روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 

مقبول خبریں